خواتین سیاستدانوں کے زیورات کی تفصیلات جاری ، فردوس عاشق اعوان بازی لے گئیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خواتین سیاستدانوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ 755تولے سونا فردوس عاشق اعوان کے پاس موجود ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ خواتین سیاستدانوں کے پاس 1200 تولے سے زیادہ سونا ہے جن میں فردوس عاشق اعوان 755 تولہ سونے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ سونے کی ملکیت میں دوسرا نمبر مسلم لیگ ق کی کشمالہ طارق کا ہے جو 200 تولے سونا رکھتی ہیں۔ ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کا 130 تولے سونے کے ساتھ تیسرا ،سابق وزیر خزانہ حنا ربانی کھر 77 تولے کے ساتھ چوتھے جبکہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان60 تولے سونے کی ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
No comments:
Post a Comment